ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام سے متعلق امن مذاکرات کا پانچواں دورہ 23 مارچ سے

شام سے متعلق امن مذاکرات کا پانچواں دورہ 23 مارچ سے

Fri, 10 Mar 2017 12:33:07    S.O. News Service

دمشق،9؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کا اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پانچواں دور تئیس مارچ کو شروع ہو گا۔ شام کے لیے عالمی ادارے کے خصوصی مندوب شٹیفان دے مستورا نے بتایا کہ جنیوا میں دو ہفتے بعد ہونے والی اس بات چیت میں دمشق حکومت اور شامی اپوزیشن دونوں کے اعلیٰ نمائندے شریک ہوں گے۔ اس سے قبل دے مستورا نے نیو یارک ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنی رپورت بھی پیش کی۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہا کہ ان امن مذاکرات کا مقصد بنیادی طور پر شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بنے۔


Share: